حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی شاندار سنچریوں کی بدولت ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا۔
پاکستان نے سری لنکا کا 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 48.2 اوور میں پورا کیا، عبداللہ شفیق نے 112 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے اور محمد رضوان 131رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ 345 رنز کا ہدف ورلڈکپ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے کامیابی سے حاصل کیا ہوا سب سے بڑا ہدف کا تعاقب ہے۔