مکوآنہ (این این آئی)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں تندور مالکان نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں از خود اضافہ کر کے ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا ہے فیصل آباد کے تندوروں پر روٹی 20 روپے اور نان 30 روپے کا فروخت ہونے لگا میڈیا سروے کے مطابق تندور مالکان نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کر دیا
تحصیل انتظامیہ کی طرف سے خود ساختہ اضافہ نہ روکا جا سکا نان کی قیمت میں 5 سے 10 روپے اضافہ کر دیا گیا جبکہ روٹی کی قیمت میں 5 روپے ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق شہر کے ایک سو سے زائد تندوروں پر از خود نئی قیمتوں پر نان روٹی فروخت کی جا رہی ہے اندرون شہر میں روٹی 20 روپے اور نان 30 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے
دیہاتی علاقوں میں بھی نان اور روٹی مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں واضح رہے کہ سرکاری سطح پر روٹی کی قیمت 15 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ روٹی 5 روپے اضافہ کے ساتھ 20 روپے اور نان 10 روپے اضافہ کے ساتھ 30 روپے میں فروخت کیا جانے لگا دوکاندار کا کہنا ہے کہ فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت زیادہ ہو گئی ہے ہم کس طرح مہنگا آٹا لیکر سستی روٹی بیچ سکتے ہیں