امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ظالم کب سے مظلوم ہوگیا؟ بھارتی اداکارہ نے بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھادی

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے بھی اسرائیل کے خلاف فلسطین کے حق میں آواز اٹھا دی۔فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی شہروں پر تباہ کن حملوں سے نہ صرف اسرائیل بلکہ پوری دنیا کوحیرت زدہ کر دیا ہے، ہفتے کی صبح ساڑھے 6 بجے سے اتوار کی صبح تک جاری راکٹ حملوں، فائرنگ اور یرغمال بنائے جانے کی کارروائیاں جاری رہیں۔

ان حملوں 700 سے زائد اسرائیلی ہلاک جبکہ 1800 سے زائد زخمی ہوئے اور نامعلوم تعداد میں فوجی اور شہری یرغمال بھی بنا لیے گئے۔حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہریوں میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کے انچارج میجر جنرل نمرود الونی بھی مبینہ طورپر شامل ہیں۔پاکستان اور کویت سمیت دیگر اسلامی ممالک نے اسرائیل فلسطین کشیدہ صورت حال کی مذمت کرتے ہوئے تمام تر ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہے۔

اب بالی وڈ اداکارہ گوہر خان نے بھی فلسطین کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے۔ایکس پر جاری پیغام میں گوہر خان نے دنیا کی توجہ اسرائیل کے سالوں سے فلسطین پر ڈھائے جانے والے مظالم پر دلواتے ہوئے سوال کیا کہ ظالم کب سے مظلوم ہو گیا؟ ظلم و ستم کی سالہا سال تاریخ سے اندھی دنیا کیلئے اب دیکھنا آسان ہوگیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved