کراچی (این این آئی)سوشل میڈیا پر نبیل نامی فوٹوگرافی پیج پر سلمان اور سحر نامی ایک جوڑے کی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ ان تصاویر میں دلہا دلہن کو کسی تاریخی یا خوبصورت مقام کے بجائے پیٹرول پمپ پر فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا گیا۔
پیٹرول پائپ کے ذریعے گاڑی میں پیٹرول ڈالتی دلہن کی معصومیت اور دلہے کی مسکراہٹ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب سمیٹی جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی فوٹو شوٹ پر مزاحیہ تبصرے دیکھنے کو ملے۔پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ان د دنوں فوٹو شوٹ کیلئے مہنگی ترین لوکیشن ۔ایک صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دلہن سے سوال کیا کہ کہیں پمپ والے سے ہی تو شادی نہیں کر لی؟