امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسرائیلی وزیرِاعظم کا غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دینے کا عزم

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہفتے کے روز دیر گئے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کے قریب رہنے والے فلسطینیوں کو نقلِ مکانی کا انتباہ کیا جبکہ یہ عزم ظاہر کیا کہ حماس کے اچانک حملے کے بعد وہ اس کے ٹھکانوں کو ملبے میں تبدیل کر دیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہاکہ برائی کے اس شہر میں وہ تمام جگہیں جہاں حماس قائم ہے، وہ تمام جگہیں جہاں حماس چھپی ہوئی ہے، جہاں سے وہ کام کر رہی ہے — ہم انہیں ملبے کا ڈھیر بنا دیں گے۔انہوں نے ایک مختصر ٹیلی ویژن بیان میں کہا۔ میں غزہ کے لوگوں سے کہہ رہا ہوں ابھی وہاں سے نکل جائیں کیونکہ ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ ہر جگہ ایکشن لینے والے ہیں۔

فلسطینی گروپ حماس نے ہفتے کے روز اسرائیل پر کئی برسوں میں سب سے بڑا حملہ کیا۔ اس غیر متوقع یلغار میں غزہ سے فائر کیے گئے راکٹوں کی ایک بوچھاڑ کے ساتھ ساتھ مسلح افراد اسرائیل میں داخل ہو گئے اور 20 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔اسرائیل نے کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ گروپ نے اعلانِ جنگ کیا ہے کیونکہ اس کی فوج نے غزہ کے قریب متعدد اسرائیلی قصبوں اور فوجی مراکز میں عسکریت پسندوں کے ساتھ لڑائی کی تصدیق کی ہے اور وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو نے جوابی کارروائی کا عہد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن کو ایسی قیمت ادا کرنا ہو گی جس کا اس نے کبھی سوچا بھی نہ ہو۔ ہم جنگ میں ہیں اور ہم اسے جیتیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved