امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

حرام تعلق سے بچنے کیلئے شادی کی،اداکارہ حرا خان

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ حرا حان کا کہنا ہے کہ حرام تعلق سے بچنے کیلئے شادی کی۔ اداکارہ حرا خان حال ہی میں شوہر و اداکار ارسلان خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران اداکارہ نے شادی جیسے مقدس رشتے پر بندھنے سے متعلق پائے جانے والے خدشات پر بات کی۔

حرا خان نے کہا کہ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ نکاح کرنے جارہے ہیں تو آپ کا رزق رک جائے تو یہ ہو ہی نہیں سکتا، ایسا ہوہی نہیں سکتا کہ آپ کی زندگی میں کام کے حوالے سے رکاوٹ آجائے۔اداکارہ نے کہا کہ ہمیں شادی سے پہلے کہا گیا کہ آپ کو شادی کے بعد برانڈ نہیں لیں گے، آپ کی اہمیت تبدیل ہوجائے گی کیوں کہ اس کے بعد آپ شادی شدہ کہلائیں گے لیکن یہ سب چیزیں ہمارے لیے معنی نہیں رکھتی تھیں۔

حرا خان کا کہنا تھا کہ ہم نے سوچا تھا کہ ہم شادی اس لیے کررہے ہیں کہ ہم حرام تعلق نہیں چاہتے تھے، چاہے وہ پھر منگنی ہی کیوں نہ ہو، ہم ایک مذہبی حق کے ساتھ اپنی زندگی کو لے کر چلنا چاہتے تھے، ہمیں یقین تھا کہ اس کے بعد کچھ غلط ہو ہی نہیں سکتا کیوں کہ ہماری نیت صاف تھی۔اس دوران اداکارہ نے شوہر نے کہا کہ جب آپ نے بعد میں بھی شادی کرنی ہے تو پہلے کرلیں، اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ آپ شادی بعد میں کرلیں گے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی نیت صاف نہیں، مجھے ایک متوازن زندگی کی چاہت تھی، اپنے کیرئیر پر فوکس کرنا ہے جس کیلئے میں چاہتا تھا کہ میں جب گھر جاؤں تو کوئی وہاں موجود ہو اور شادی کے بعد مجھے ایسا ساتھی مل گیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved