امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اداکاری کی وجہ سے والدہ دو سال تک ناراض رہیں،نتاشہ علی

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ نتاشہ علی نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز میں آنے کی وجہ سے والدہ دو سال تک ناراض رہی تھیں۔انٹر ویو میں نتاشہ علی نے بتایا کہ انہوں نے 9ویں جماعت سے ہی اداکاری کرنا شروع کردی تھی جس کی وجہ سے والدہ دو سال تک ان سے ناراض رہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب میں کام کے سلسلے میں کراچی شفٹ ہوئی تو والدہ نے دیکھا کہ میں اکیلے رہ کر بھی اچھے طریقے سے کام کر رہی ہوں، جس کے بعد امی مان گئیں لیکن انہیں راضی کرنے میں بہت وقت لگا۔

نتاشہ نے بتایا کہ لاک ڈائون کے دوران انتہائی سادگی سے شادی ہوئی تھی، حالات یہاں تک پہنچ گئے تھے کہ میرے نکاح کے 10 دن بعد شادی کا فوٹوشوٹ کروایا۔چھوٹی عمر میں اداکاری شروع کرنے کی وجہ سے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ بس مجھے بہت شوق تھا کہ اداکارہ بنوں اور یہ شوق عظمی گیلانی، فریال گوہر، شگفتہ اعجاز کے ڈرامے دیکھ کر ہوا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ جب دسویں کے امتحانات تھے تو دو ڈراموں میں کام کر رہی تھی اور فیل ہو گئی ، اس کے باوجود پڑھائی جاری رکھی اور پھر گریجویشن مکمل کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved