امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ورلڈ بینک نے 50 ہزار روپے سے کم تنخواہ پر ٹیکس لگانیکی سفارش واپس لے لی

اسلام آباد(این این آئی)ورلڈ بینک نے 50 ہزار روپے سے کم تنخواہ والوں پر ٹیکس لگانے کی سفارش واپس لے لی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پسماندہ تنخواہ دار طبقے نے امیر ترین برآمدکنندگان، رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو 3 ماہ میں ادا کیے گئے مشترکا ٹیکسوں سے زیادہ ٹیکس دیا۔

ترجمان عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ورلڈبینک نے ہفتے کو 50 ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی پر ٹیکس لگانے کی انتہائی متنازع سفارش پر اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے۔ترجمان عالمی بینک نے کہا کہ اس کی سفارش 2019 کے اعداد و شمار پر مبنی تھی جسے حالیہ مہنگائی اور لیبر مارکیٹ کے حالات کی روشنی میں اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے،

عالمی بینک یقینی طور پر موجودہ برائے نام حد میں کسی کمی کی سفارش نہیں کرتا۔عالمی بینک کے ترجمان نے کہا کہ ہم انکم ٹیکس میں چھوٹ کیلئے کسی خاص نئی سطح کی سفارش نہیں کر رہے، عالمی بینک نے اس سطح کا اندازہ لگانے کے لیے تازہ سروے کرنے کی تجویز دی ہے اور ٹیکس کی حدوں میں مناسب تبدیلیوں کا اندازہ نئے سروے کے اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا جانا چاہیے۔ترجمان عالمی بینک کے مطابق مناسب تبدیلیاں کم آمدنی کے تحفظ کے لیے ڈیزائن کی جانی چاہیے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved