امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مسلح فلسطینی جنگجو غزہ سے اسرائیلی یہودی بستیوں میں داخل

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)نے غزہ سے اسرائیل پر ہفتے کے روز میزائل حملوں اور دراندازی کی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے تنظیم کے کارکن اس وقت اسرائیل کے خلاف طوفان الاقصی نامی آپریشن میں مصروف ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپس میں فلسطینی جنگجو غزہ کی پٹی کی قریب واقع یہودی بستیوں میں داخلے کے بعد علاقے میں گشت کرتے دیکھے جا رہے ہیں۔اس سے قبل حماس نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ تنظیم کے عسکری ونگ عزالدین القسام کے کمانڈر انچیف محمد الضیف ابو خالد فلسطینی عوام عرب اور اسلامی دنیا کے نام اہم پیغام جاری کرنے والے ہیں۔

ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے ایک اعلان میں بتایا کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی شہروں پر دسیوں راکٹ اور میزائل داغے جانے کے بعد درجنوں مسلح مزاحمت کار اسرائیلی یہودی بستیوں میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ غزہ کے اردگرد واقع یہودی بستیوں کے باسیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔

ہفتے کی صبح غزہ کی پٹی سے اچانک دسیوں راکٹ اسرائیل پر داغے جانے کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد اسرائیل کے طول وعرض میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ غزہ کے مختلف علاقوں سے راکٹ باری کی آوازیں گونجتی رہیں۔اسرائیلی فوج نے بتایا کہ متعدد فلسطینی مزاحمت کار غزہ کی پٹی سے اسرائیل داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے اسرائیلی ریڈیو نے بتایا تھا جنگجوں نے سیلنگ پلین کے ذریعے بھی اسرائیل میں داخلے کی کوشش کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved