امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہر انسان کو زندگی میں کامیاب ہونے کیلئے بنیادی مقصد کا تعین کر لینا چاہیے،زیبا بختیار

لاہور ( این این آئی)سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ ہر انسان کو آسان زندگی گزارنے کیلئے بنیادی مقصد کا تعین کر لینا چاہیے کیونکہ اپنے مقصد کا تعین کر لینے والے زندگی میں ہمیشہ کامیابیاں سمیٹتے ہیں ۔

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 80فیصد لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کے حوالے سے کبھی منصوبہ بندی ہی نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے کوئی منزل طے کی ہوتی ہے جس معمول سے زندگی بسر ہو رہی ہوتی ہے وہ بھی اسی طرح اپنی زندگی کا سارا حصہ گزار دیتے ہیں لیکن جو لوگ شروع سے ہی اپنے مقصد کا تعین کر لیتے ہیں وہ ہمیشہ زندگی میں کامیابیاں سمیٹتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کسی عمارت کو بنانے کے لئے پہلے نقشہ جات اور منصوبہ بندی کے ساتھ لاگت کا تخمینہ لگایا جاتا ہے اسی طرح انسانی زندگی بھی ہے کہ جب لوگ کسی کام کا پختہ عزم کر لیں اور اس کے لئے بھرپور جدوجہد کریں تو ہمیشہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوتے ہیں ۔ زیبا بختیار نے کہا کہ پاکستان ہر اعتبار سے ایک ایسا ملک ہے جہاں قدرت نے بے پناہ وسائل دے رکھے ہیں ان کو کس طرح اپنے حصول میں لانا ہے یہ کام بہت کم لوگوں کو آتا ہے ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved