امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

افغانستان جانے کیلئے قواعد مزید سخت، ایف بی آر نے کسٹمز رولز میں ترمیم کر دی

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز رولز 2001 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت پاکستان کے راستے افغانستان جانے والوں کے لیے قواعد مزید سخت ہو گئے ہیں۔ایف بی آر اعلامیے کے مطابق افغانستان جانے والے سامان پر فنانشل سکیورٹی کی شرط عائد کر دی گئی ہے،

فنانشل سکیورٹی مجاز بینک گارنٹی کی شکل میں دی جائیگی جبکہ مالی گارنٹی کم از کم ایک سال کے لیے اور پاکستان میں کیش کرائی جا سکے گی، بینک گارنٹی میں وہیکلز اور گڈز پر عائد ٹیکس اور ڈیوٹیز بھی شامل ہوں گی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ نئی شرائط امپورٹرز، کسٹمز ایجنٹ، بروکرز اور ٹرانسپورٹ آپریٹرز پر لاگو ہوں گی،

ترامیم میں رولز کا مقصد پاک افغان ٹرانزٹ آپریشن کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ایف بی آر اعلامیے میں کہا گیا کہ افغانستان کے لیے سامان کی کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے ہو گی، گڈز ڈیکلیئریشن کے بعد کم از کم 25 فیصد ٹرانزٹ گڈز کی اسکینگ کی جائیگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق رسک مینجمنٹ سسٹم کھیپ میں سے کم از کم 10 فیصد سامان کا معائنہ کیا جا سکے گا، کلیئرنس کے بعد سامان متعلقہ ٹرمینل کو ڈلیوری اور سیلنگ کے لیے بھیجا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved