امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شام کی ملٹری اکیڈمی پر ڈرون حملہ،180افرادہلاک

دمشق(این این آئی)شام کی فوجی اکیڈمی پر ڈرون حملے کے نتیجے میں180افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں شامی فوجیوں کے علاوہ سویلین کی بھی بڑی تعدادشامل ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے جائزے کے لیے قائم آبزرویٹری نے بتایاکہ مرنے والوں میں تقریبا 100سے زائد فوجی محافظین بھی شامل ہیں۔

مسلح فوجی تنظیموں نے کیڈٹس کے لیے جاری گریجوایشن کی تقریب کو نشانہ بنایا ۔ یہ تقریب پاس ہونے والے فوجی افسروں کے لیے منعقد کی جارہی تھی۔انسانی حقوق کی آبزرویٹری کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں 60 سے زائد افراد کی ہلاکت کی خبر تھی جن میں کم از کم 9 عام شہری بتائے گئے تھے۔ فوری طور پر اس ڈرون حملے کی ذمے داری کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی ، شامی آبزرویٹری کی اطلاعات کے مطابق ڈرون دھماکہ خیز مواد سے لیس تھا۔ یہی بات فوج کے جاری کردہ بیان میں بھی کہی گئی ۔

شامی فوج کی کمان نے اس ڈرون حملے کو بزدلانہ قرار دیا ۔فوجی قیادت کے مطابق اس طرح کے ڈرون حملہ کی پہلے کوئی مثال نہیں ہے۔ اس لیے اس ڈرون حملے کا جواب پوری طاقت سے دیا جائے گا۔ایک روز قبل شامی اپوزیشن نے حلب کے علاقے میں قبضہ کر لیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ اس قبضے کے دوران بمباری کی گئی ہے۔ واضح رہے یہ علاقہ شام کے شمال مغرب میں ہے اور حیات تحریر الشام (HTS) کے کنٹرول میں ہے جسے ایک انتہا پرست گروہ مانا جاتاہے۔ جس کی قیادت القاعدہ کی سابقہ مقامی برانچ کرتی ہے۔ یہ گروہ شامی حکومت کے زیرِ قبضہ علاقوں میں ڈرون حملے کرتا رہتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved