امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ثنا نے اپنے بیٹے کا نام طارق جمیل مجھ سے پوچھ کر رکھا، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (این این آئی)معروف اسکالر طارق جمیل نے کہاہے  کہ ثنا خان نے اپنے بیٹے کا نام طارق جمیل مجھ سے پوچھ کر رکھا۔مولانا انس سید سے شادی کرنے والی ثنا خان نے جولائی 2023 میں اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی ولادت کی اطلاع دی تھی۔بعد ازاں بتایا گیا کہ ثنا اور مولانا انس نے اپنے بیٹے کا نام طارق جمیل رکھا ہے۔

مولانا طارق جمیل نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران نادر علی نے طارق جمیل کو سراہتے ہوئے بتایا کہ ثنا خان نے اپنے بیٹے کا نام آپ کے نام پر رکھا ہے جو مجھے اتنا اچھا لگا کہ میں نے بھی اپنی اہلیہ سے کہا کہ اللہ پاک ہمیں بھی بیٹا عطا کرے تو ہم بھی اس کا نام بھی طارق جمیل رکھیں گے۔اس کے جواب میں مولانا طارق جمیل نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ثنا اور مولانا انس کی شادی کا ذریعہ بھی اللہ نے مجھے بنایا،

ثنا کی توبہ کا ذریعے بھی اللہ نے مجھے بنایا اگرچہ توبہ کی توفیق تو اللہ دیتا ہے لیکن توبہ کا ذریعے اللہ خوش نصیب کو ہی بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیٹے کا نام طارق جمیل رکھنے سے پہلے ثنا نے مجھ سے پوچھا تھا جس پر میں نے انہیں جوابا کہا کہ ضرور رکھو یہ تو خوشی کی بات ہے۔واضح رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور پھر مفتی انس سید سے شادی کی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved