کراچی(این این آئی)سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہاہے کہ نو مئی واقعات کی معافی نہیں ہے تو نواز شریف کا طیارہ ہائی جیک کیسے معاف ہوگیا،فوجی تنصیبات پرحملے عارف علوی کی بیعت لے کرہی کیے جارہے تھے، ان کے خلاف بھی کیس تیار ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈانے کہا کہ جو باتیں 13،14 ماہ پہلے کی تھیں وہ ساری درست ثابت ہورہی ہیں، لوگوں کو اب احساس ہو رہا ہے،
اس لیے سامنے آرہے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہاکہ عثمان ڈارنے جوباتیں کی ہیں بالکل درست ہیں لیکن چندنام بھول گئے، 9 مئی کے واقعات کی کوئی بھی صفائی نہیں دے سکتا۔سابق وزیر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا تھا آپ غلط کرنے جا رہے ہیں لیکن وہ نہیں مانے،میرااورچیئرمین پی ٹی آئی کااختلاف اسی بات پرہواتھاکہ آپ غلط کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کیمرے کے سامنے بلی بھی شیربن جاتی ہے، کسی پر دبائو تھا تو کیمرے کے سامنے کہہ سکتا تھا کیوں نہیں کہا، 9 مئی میں جولوگ ملوث تھے، سب لوگ ملبہ چیئرمین پی ٹی آئی پر ڈالیں گے، میں نے کہا تھا کہ ان لوگوں کی قطاریں لگیں گی سب پارٹی چھوڑیں گے۔نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی واقعات کی معافی نہیں ہے تو نوازشریف کی طیارہ ہائی جیک کی سے معاف ہوگیا۔
اسحاق ڈار سے متعلق بھی انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار بھی ایک سو چونسٹھ کا بیان ریکارڈ کرکے گئے تھے، پھر واپس آکر تمام کیسز معاف کروائے۔سابق وزیر نے کہا کہ کسی پر دبائو ہے تو آکر ٹی وی پر بولے یا ٹوئٹ کریں کیوں نہیں کررہے۔مظاہرین کی جانب سے شہباز شریف کو روکنے کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ اقتدار کیلئے ابھی گلی کوچے گئے ہیں اور شہبازشریف کو لوگوں کی گالیاں پڑی ہیں۔