واشنگٹن(این این آئی)امریکی ڈیموکریٹ سینیٹرز نے ممکنہ اسرائیل سعودی معاہدے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق 20 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھا ہے۔
اس خط میں سینیٹرز نے سعودی عرب کو امریکا کی جانب سے ممکنہ سیکیورٹی گارنٹی یا جوہری تعاون فراہم کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔جبکہ ساتھ ہی ان سینیٹرز نے ممکنہ سعودی اسرائیل تعلقات معاہدے کی حمایت بھی کی ہے۔