امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

لاپتہ افراد کیسز پاکستان کے نام پر سیاہ دھبہ لگا رہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کیسز دنیا میں پاکستان کے نام پر سیاہ دھبہ لگا رہے ہیں،کوئی ملک آپ کو ڈالر نہیں دیگا اگر آپ کے شہری محفوظ نہیں ہوں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل بینچ نے صحافی مدثر نارو اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اٹارنی جنرل دستیاب نہیں، آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے۔عدالتی معاون فیصل صدیقی نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں عدالت کے سامنے کہتی ہیں کہ ہم نے نہیں اٹھایا، ہر کوئی جانتا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں لوگوں کو لاپتہ کرتی ہیں، عدالتوں کو شہریوں کو لاپتہ کرنیکا عمل کسی طور برداشت نہیں کرنا چاہیے۔عدالت نے کہا کہ بار بار ڈائریکشنز جاری کرتے ہیں لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا، لوگ لاپتہ ہو جاتے ہیں لیکن ریاست کچھ بھی نہیں کرتی، ریاست طاقت ور ہے لیکن لاپتہ افراد کے کیسز میں کہتی ہے کہ ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 5 سال سے یہ اپیلیں زیر التوا ہیں، ہمیں ایسے بیٹھتے بھی شرمندگی ہوتی ہے، لوگوں کا لاپتہ ہونا ملک کی بدنامی کا باعث بنتا ہے۔جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ لاپتہ افراد کیسز دنیا میں پاکستان کے نام پر سیاہ دھبہ لگا رہے ہیں،کوئی ملک آپ کو ڈالر نہیں دیگا اگر آپ کے شہری محفوظ نہیں ہوں گے، وزیراعظم نے بھی پیش ہو کر اس عدالت کو گمراہ کیا، اگلے وزیراعظم آئیں گے تو ان کی ترجیحات کچھ اور ہوں گی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس معاملے پر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کمیٹی بنی تو پھرکیا ہوا سب کو پتہ ہے، عملی کام کریں۔جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ اٹارنی جنرل وزیر اعظم سے ملیں اورپیش رفت رپورٹ لے کرآئیں، اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت کریں۔کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved