راولپنڈی /واشنگٹن(این این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ جے آسٹن کی فون پر گفتگو ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس حوالے سے پینٹاگون کے پریس سیکریٹری پیٹ رائڈر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ جے آسٹن نے فون پر بات چیت کی۔پینٹاگون کے پریس سیکرٹری پیٹ رائڈر کے مطابق جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیرِ دفاع نے باہمی مفاد کے امور پر گفتگو کی۔پیٹ رائڈر نے کہا کہ جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیرِ دفاع نے علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔