امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ورلڈکپ 2023 کے حوالے سے 4 اکتوبر کے روز ہونے والی افتتاحی تقریب اچانک منسوخ کردی گئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم احمدآباد میں ورلڈکپ 2023 کے حوالے سے 4 اکتوبر کے روز ہونے والی افتتاحی تقریب اچانک منسوخ کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں کرکٹ کے ایک روزہ فارمیٹ ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جس میں پہلا میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے 4 اکتوبر کے روز نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم احمدآباد میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب شیڈول کی گئی ہے۔تقریب میں آتش بازی کے ساتھ بالی وڈ کے معروف اداکار و گلوکار جن میں رنویر سنگھ،ارجیت سنگھ، تمنا بھاٹیا، شریا گوشل اور آشا گوشل نے پرفارم کرنا ہے تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہیکہ تقریب سے قبل اچانک اس کی منسوخی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے دعویٰ کے مطابق ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب کچھ تکنیکی خرابی کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا یہ بھی کہہ رہا ہے کہ بی سی سی آئی اس حوالے سے اختتامی سیشن یا پھر 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونے والے پاک بھارت میچ سے قبل فنکشن کروانے پر غور کررہا ہے تاہم افتتاحی تقریب کی منسوخی یا پھر تاریخ میں تبدیلی کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان سامنے نہ آسکا ۔واضح رہے کہ افتتاحی تقریب 4 اکتوبر کے روز کپتانوں کے دن شام 7 بجے شیڈول کی گئی تھی تاہم اب کہا جارہا ہے کہ کل کپتانوں کے دن پر ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیمز کے کپتان فوٹوشوٹ کروائیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved