لندن(این این آئی)ایک شاہی ذریعہ نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان کی سرکاری ویب سائٹ کو سروس سے انکارحملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ذریعہ نے وضاحت کی کہ ویب سائٹ اب معمول کے مطابق کام کرنے پر واپس آ گئی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ ویب سائٹ کے زائرین پر اضافی سکیورٹی چیک لاگو کر رہا ہے۔
