امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عرب سیٹلائٹ نے عالمی مواد کی ترسیل کے لیے نیا پلیٹ فارم لانچ کر دیا

ریاض(این این آئی)عرب سیٹلائٹ کمیونیکیشن آرگنائزیشن (عرب سیٹ)نے ٹی وی چینلز کے مواد کی دنیا بھر کے لوگوں تک ترسیل کو آسان بنانے کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم لانچ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ نیا کنٹریبیوشن پلیٹ فارم تمام ویڈیو فارمیٹس اور نیٹ ورکس سے مطابقت رکھتا ہے یعنی ٹی وی چینلز اور چینلز کے گروپس اپنے اسٹوڈیوز سے دنیا میں کہیں بھی نشریات پہنچانے کے لیے اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

سیٹلائٹ خدمات کے فراہم کنندہ نے ریاض میں اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ نیا شروع کیا گیا پلیٹ فارم اپنی زیادہ مطابقت پذیری کی بدولت نشریات کے منظرنامے میں انقلاب لانے کے لیے تیار ہے جو مختلف سٹیک ہولڈرز کو روایتی رکاوٹوں پر قابو پانے اور اپنا مواد بلا رکاوٹ عالمی سامعین تک پہنچانے کے قابل بناتا ہے۔عرب سیٹ کے سی ای او الحمیدی العنیزی نے کہاکہ نئی سروس کا آغاز ہمارے صارفین کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لیے ہمارے پختہ عزم کے مطابق ہے۔

عرب سیٹ نے دو نئی شراکتوں کا بھی اعلان کیا جو امریکی کلاڈ بیسڈ ورک فلو سہولت فراہم کرنے والے ٹی وی یو نیٹ ورکس اور ایک کمپنی زیکسی کے ساتھ ہے جو آئی پی نیٹ ورکس پر براہِ راست نشریاتی معیار کی ویڈیو کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔یہ شراکتیں صارفین کو ہموار اور اعلی معیار کے مواد کی تقسیم کا تجربہ فراہم کرنے میں عرب سیٹ کی مدد کریں گی۔العنیزی نے مزید کہاکہ ٹی وی یو نیٹ ورکس اور زیکسی کے ساتھ ہماری شراکت داری ہمیں اس قابل بنائے گی کہ اپنے پلیٹ فارم کی خصوصیات کو بہتر بنانے کے لیے ان کے جدید طریقوں کو استعمال کریں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved