امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مذہب کے نام پر شرانگیزی پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ

لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے مذہب کے نام پر شرانگیزی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ کر لیا۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

اجلاس میں میانوالی میں کنڈل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذہب کے نام پر شرانگیزی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، ایسے عناصر کی فنانسنگ روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے، شرپسندوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ قانون شکن عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی، کسی بھی گروہ اور جتھے کو صوبے کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔محسن نقوی نے شرپسندوں اور جرائم پیشہ گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا حکم بھی دے دیا۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون، سی سی پی او، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام اور اعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ پنجاب کے تمام آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved