ماسکو(این این آئی)روس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی)کے سربراہ جج کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ، اس جج نے مارچ میں جنگی جرائم کے الزام میں صدر پوتین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی جج کریم احمد خان کو وزارت داخلہ کی مطلوبہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
پوٹین کی گرفتاری کے حکم کے چند دن بعد ماسکو نے کریم احمد خان اور آئی سی سی کے تین دیگر ججوں کے خلاف 20 مارچ کو مقدمات کھولے۔آئی سی سی کے وارنٹ میں یوکرین کے بچوں کے اغوا سے متعلق جنگی جرائم کے الزامات کے تحت پوٹین اور بچوں کے حقوق کے لیے روسی محتسب ماریہ لیووا بیلووا کی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔ روس اور پوٹین نے یوکرین پر حملے کے دوران کسی بھی جنگی جرائم کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مغربی جارحیت اور جھوٹ کا شکار ہیں۔