امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سلمان خان کا بہن کیلئے آیت الکرسی کی کیلی گرافی کا تحفہ

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نیا پنی بہن آرپیتا کے گھر میں خیر و برکت کیلئے آیت الکرسی کی کیلی گرافی کا تحفہ بنا کر دیا ہے۔دبنگ خان اپنی اداکاری سے تو لوگوں کے دل جیتنے کے ماہر ہیں لیکن ان میں کیلی گرافی کا بھی ہنر پایا جاتا ہے، اداکار نے آیت الکرسی کی کیلی گرافی کی جسے انہوں نے بطور تحفہ اپنے بہنوئی کو پیش کیا۔حال ہی میں سلمان خان کی بہن آرپیتا کے شوہر اداکار آیوش شرما نے بھارتی میڈیا کو اپنے گھر کا دورہ کروایا جس میں آیوش شرما نے آرپیتا سے اپنی شادی اور کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کی۔

آیوش شرما نے بھارتی میڈیا کے ایک میزبان کو اپنے گھر کا دورہ کرواتے ہوئے بتایا کہ جب ہم اپنا گھر بنا رہے تھے تو میں نے سلمان خان سے کہا کہ مجھے اس دیوار کیلئے کچھ ایسا چاہیے جو بہت خوبصورت ہو جس کو دیکھ کر دلی سکون ملے تو پھر سلمان بھائی نے مجھے خود اپنے ہاتھ سے آیت الکرسی کی کیلی گرافی کا تحفہ دیا جس میں نماز ادا کرنے کے ارکان کی تصاویر بھی بنی ہیں۔آیوش شرما نے کہا کہ یہ سلمان خان نے آیت کرسی کی کیلی گرافی کا آرٹ کا نمونہ گھر میں خیر و برکت کیلئے دیا ہے۔آرٹ کے اس نمونے میں قرآن کریم کی دیگر آیات بھی شامل ہیں، آیوش شرما کے اس انٹرویو کے بعد سلمان خان کے مداحوں کی جانب انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved