امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پسند کی شادی کے بعد علیحدہ ہونیوالے جوڑے کو جھاڑ پلادی

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں دو کم سن بچیوں کی حوالگی کے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پسند کی شادی کے بعد علیحدہ ہونے والے جوڑے کو جھاڑ پلا دی۔منگل کو چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے دو کم سن بچیوں کی حوالگی کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران دونوں بچیوں کو ماں کے سپرد کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بچیوں کے والد اتوار کی صبح 10 سے شام 5 بجے تک بچیوں سے ملاقات کر سکیں گے، والد کی جانب سے عدالتی حکم عدولی پر توہینِ عدالت کی کارروائی ہو گی۔درخواست گزار بچیوں کے والد کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بچیاں والد کے پاس ہونی چاہئیں کیونکہ ماں رات کی نوکری کرتی ہے، بچیوں کی ماں کے پاس دیکھ بھال کا وقت ہی نہیں ہوتا۔

جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ وکیل صاحب! اسلام میں حضانت کا اصول آپ نے پڑھا ہے یا نہیں، شریعت کے مطابق بچے ماں کے پاس رہتے ہیں، ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ صرف داڑھی رکھنے سے بندہ مسلمان نہیں ہوتا عمل بھی ہونا چاہیے،

نماز، روزہ اور حج کرنا کافی نہیں انسانیت اور اخلاق بھی لازم ہیں، طلاق نہیں ہوئی والدین کی آپس کی ناراضگی بچوں کا مستقبل خراب کر دے گی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بچیوں کے والد سے سوال کیا کہ آپ نے پسند کی شادی کی یا ارینج میرج تھی؟جس پر بچیوں کے والد تیمور نے عدالت میں جواب دیا کہ میری پسند کی شادی تھی۔اس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ خود محبت کی شادیاں کر لیتے ہیں پھر مسائل عدالت کیلئے بن جاتے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved