امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

11 لاکھ غیر قانونی مقیم افغانیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں دہشتگردی، جرائم، ڈالر، چینی اور کھاد کی سملگلنگ میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے نگران حکومت نے 11 لاکھ غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے بے دخلی کے پلان کی منظوری دیدی،

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی، پہلے مرحلے میں غیرقانونی طور پر مقیم اور ویزوں کی تجدید نہ کرانے والوں کو نکالا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں افغان شہریت اور تیسرے مرحلے میں پروف آف ریذیڈنس کارڈ والوں کو نکالا جائے گا، وزارت داخلہ نے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول افغان حکومت کی مشاورت سے پلان تیار کیا،

غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری دہشتگردی، ڈالر، چینی اور کھاد سمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری دہشت گردوں کو فنڈنگ اور سہولت کاری میں بھی ملوث پائے گئے، غیر قانونی طور مقیم غیر ملکیوں سے پاکستانی کی سیکورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہیں، 2021ء میں امریکہ کے افغانستان سے جانے کے بعد 4 لاکھ افغانی غیرقانونی طور پر پاکستان آئے تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved