امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

چین نے مین لائن-ون کیلئے 6 ارب 60 کروڑ ڈالر کی نظرثانی شدہ لاگت پر اتفاق کر لیا

اسلام آباد (این این آئی)چین نے مین لائن-ون کیلئے 6 ارب 60 کروڑ ڈالر کی نظرثانی شدہ لاگت پر اتفاق کر لیا ہے اور منصوبے کا ترمیم شدہ ڈیزائن پلان 31 اکتوبر تک پاکستان کو پیش کیا جائے گا جو کراچی تا پشاور 1872 کلو میٹر ریلوے ٹریک منصوبہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری مواصلات خرم آغا پاکستان کی جانب سے سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپس (جے ڈبلیو جی) برائے ایوی ایشن، ریلوے اور انفرااسٹرکچر کے سربراہ ہیں، اور سیکریٹری ریلوے مظہر علی شاہ لاگت اور اس سے متعلقہ معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے پیر کو جے ڈبلیو جی اجلاس میں شرکت کیلئے اسی ہفتے کے آخر میں بیجنگ جائیں گے۔

معاہدے کا باقاعدہ اعلان نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے 18 اکتوبر کو ون بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے متعلق سالانہ تقریبات میں شرکت کے لیے دورہ چین کے دوران متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ایم ایل۔1 کی لاگت کا تخمینہ پہلے تقریباً 9 ارب 80 کروڑ ڈالر لگایا گیا تھا تاہم چین نے کچھ لچک دکھائی اور ڈیزائن کی چند تبدیلیوں سے لاگت کم کرنے میں مدد ملی، اسی طرح منصوبے کے کچھ دوسرے حصے مقررہ وقت پر خود پاکستان ڈیولپ کرے گا۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے دورہ چین میں دونوں فریقین 2018 سے 2022 کے درمیان تاخیر کا شکار ہونے والے 4 مجوزہ منصوبوں پر عمل درآمد کے معاملے کو بھی اٹھائے جانے کی توقع ہے، اگلے ہفتے جے ڈبلیو جی کے اجلاس میں میرپور-مظفر آباد-مانسہرہ موٹروے، ڑوب-ڈیرہ اسمٰعیل خان موٹروے اور بابوسر ٹاپ سمیت چار منصوبوں پر باضابطہ مذاکرات بھی ہوں گے۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ اس وقت کے وزیراعظم شہباز شریف نے چینی قیادت کو ان منصوبوں کی بحالی کے لیے گزشتہ برس راغب کیا تھا، چین نے بھی ایم ایل۔1 منصوبے کے لیے تیز رفتار کام پر اتفاق کیا تھاتاہم اس کے بعد سے کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہوسکی، اب ان منصوبوں پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ذریعے عمل کیا جائے گا، جو سرمایہ کاری کے لیے سول۔ملٹری فورم ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved