امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبادمیں آشوب چشم کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا

مکوآنہ (این این آئی)پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں آشوب چشم کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا ہے، ایک ہفتے کے دوران فیصل آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق موسم برسات کے بعد جہاں ڈینگی کے مرض نے اپنے پر پھیلانا شروع کر رکھے ہیں تو وہیں آشوب چشم کا مرض بھی تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا ہے، آنکھوں کا سرخ ہوجانا اور اِن سے پانی بہنا مرض کی بڑی علامات ہیں۔

عمومی طور پر جب آنکھ کی باریک جھلی میں سوزش ہو جاتی ہے تو یہ آنکھ کے سفید حصے کو ڈھانپ لیتی ہے جس کے باعث جھلی کی سفید رنگت گلابی یا سرخ رنگ میں تبدیل ہو جاتی ہے، اسے آشوب چشم کی واضح علامت قرار دیا جاتا ہے۔آشوب چشم وائرل ہو یا بیکٹیریل دونوں ہی صورتوں میں یہ وبائی ہونے کے باعث تیز رفتاری سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تعلیمی اداروں میں بھی آشوب چشم کا تیز رفتار پھیلاؤ دیکھنے میں آرہا ہے۔فیصل آباد میں آشوب چشم کے تیز رفتار پھیلاؤ کا اندازہ اِس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved