اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوے 8 ہزار 163 میٹر بلند مناسلو چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔
مائونٹ مناسلو دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی ہے جو نیپال میں ہے کو نائلہ کیانی جمعرات کی صبح سوا 7 بجے سر کیا۔ نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 9 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ پاکستانی خاتون کوہ پیما اس سے قبل مائونٹ ایوریسٹ، کے ٹو، نانگا پربت، جی ون، جی ٹو، اناپورنا، لوٹسے اور براڈ پیک سر کرچکی ہیں۔