امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سندھ میں چھوٹے ڈیمز کے نام پر اربوں کی کرپشن

کراچی(این این آئی)سندھ میں اسمال ڈیمز بنانے کے نام پر بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہواہے۔محکمہ اینٹی کرپشن نے اعلی سطح کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جس میں پتہ چلا ہے کہ محکمہ آبپاشی کی جانب سے اسمال ڈیمز پراجیکٹ شروع کیا گیا، جس کے ڈائریکٹر اور دیگر افسران مقرر کئے گئے۔گزشتہ 15 سال سے چھوٹے ڈیم بنانے کے نام پر اربوں روپے جاری ہوچکے، جن کا نہ کوئی آڈٹ ہوا اور نہ کوئی تحقیقات کی گئیں کہ یہ پیسے کہاں خرچ ہوئے۔محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے سیکریٹری آبپاشی کو خط لکھ دیا اور ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسمال ڈیمز حیدر علی خواجہ کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام ریکارڈ خاص طور پر سال 2022 2023 میں ملنے والے بجٹ اور اخراجات کے متعلق آگاہ کیا جائے، ٹینڈرز، ٹھیکیداروں کی فہرست، سپرا ویب سائٹ پر جاری کئے گئے تمام ٹھیکوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، محکمہ اینٹی کرپشن کے ٹیکنیکل افسر سے ریکارڈ کی انسپیکشن کرائی جائے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر نے 12 نکات پر مشتمل تفصیلات طلب کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ تفصیلات فراہم نہ کرنے کی صورت میں اینٹی کرپشن رولز کے تحت کارروائی ہوگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved