امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

صدر مملکت کی سکھ رہنما کے قتل کی مذمت، دنیا سے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کی اپیل

اسلام آباد(این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سکھ رہنما کے قتل کی مذمت، دنیا سے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور بھارت سے باہر اقلیتی گروہوں کی قیادت پر ظلم کرنا اور ختم کرنا بھارت کی پالیسی رہی ہے،

دنیا کینیڈا کی سرزمین پر بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والے قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔جمعرات کو ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر عارف علوی نے کینیڈا کے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کینیڈا کی سرزمین پر بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والے قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

صدر مملکت نے کینیڈا میں رہنما کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اور بھارت سے باہر اقلیتی گروہوں کی قیادت پر ظلم کرنا اور اْنہیں ختم کرنا بھارت کی پالیسی رہی ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ سکھ رہنما کے بہیمانہ قتل نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، بھارت اقلیتی گروہوں کے خلاف عدم برداشت کا مظاہرہ کرتا آیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کئی دہائیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں اور دیگر اقلیتی گروہوں کے خلاف دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم، اقلیتوں پر ظلم و ستم اور ان کی عبادت گاہوں کو مسمار کرنے پر دنیا کی خاموشی اور بے عملی نے بھارت کو غیر ملکی سرزمین پر ایسی کارروائیوں کا حوصلہ دیا، یہ ایک کھلا راز ہے کہ بھارت ہمسایہ ممالک کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا رہا ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ بھارت فالس فلیگ آپریشنز، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے عسکریت پسندوں کی تربیت، فنڈنگ اور مدد سے خطے میں مسائل اور عدم استحکام کا سب سے بڑا باعث ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ افسوس کہ دنیا ایسی باتوں پر خاموش رہنے کا انتخاب کرتی ہے ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved