امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ورلڈکپ، قومی اسکواڈ میں 3 اضافی کھلاڑیوں کو شامل کرنیکا امکان

دبئی (این این آئی)آئی سی سی ورلڈ کپ اسکواڈ میں پاکستان ٹیم میں 3 اضافی کھلاڑیوں کو بھی شامل کرنے کا امکان ہے۔بھارت 5 اکتوبر سے کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے میلے ورلڈ کپ کی میزبانی کریگا، اس ایونٹ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال حتمی ناموں کا اعلان نہیں کیا ۔آئی سی سی کی جانب سے 15 نام جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 ستمبر 2023ء ہے اور اسی حوالے سے آئندہ چند روز میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان متوقع ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ قومی ٹیم کا اسکواڈ 30 سے 32 افراد پر مشتمل ہوگا، آئی سی سی کے قواعد کے مطابق 23 افراد کے اخراجات وہ برادشت کرنے کا پابند ہوگا جبکہ باقی افراد کے اخراجات پی سی بی کے ذمے ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کے ساتھ 3 اضافی کھلاڑی بھی سفر کریں گے تاہم یہ کھلاڑی سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے اور ٹیم کا انتخاب کرتے وقت صرف پندرہ نام ہی زیر غور آئیں گے۔البتہ کسی انجری کی صورت میں آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی ان ناموں میں سے کسی کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دے سکے گی۔پی سی بی ترجمان کے مطابق 3 اضافی کھلاڑی قومی ٹیم کے ساتھ پریکٹس تو کرسکتے ہیں البتہ میچ والے دن وہ ہوٹل میں رہیں گے اور انہیں ڈریسنگ روم تک رسائی کی اجازت نہیں ہوگی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved