کراچی(این این آئی) پورٹ قاسم پر روسی گندم کے 2 جہاز پہنچ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں آٹے کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔روسی گندم کے 2 جہاز پورٹ قاسم آؤٹر چینل پر پہنچ گئے ہیں، یہ جہاز بلغاریہ سے پاکستان پہنچے ہیں۔ روسی گندم لے کر آنے والا پہلا جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز بھی ہوگیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کے نرخ 7 روپیکلو کم ہوکر 118 روپے کلو پر آگئے ہیں۔مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ درآمدی گندم آنے سے ریٹیل میں آٹے کی قیمت 10 روپے فی کلوکم ہوگی۔
