امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سولر پینل کی درآمدکے بہانے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

اسلام آباد(این این آئی)سولر پینل کی درآمد کے بہانے اربوں روپے کی اوور انوائسنگ کے ذریعے بھاری رقم بیرون ملک منتقل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہواجس میں چیئرمین ایف بی آر زبیر امجد نے بریفنگ میں بتایاکہ مالی سال 2017سے 2022تک سولرپینل کی درآمد پر 69.5ارب روپے کی اوورانوائسنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف بی آر دستاویز کے مطابق 6ہزار 232 گڈز ڈیکلریشن پر 63امپورٹس میں درآمد کنندگان نے اوورانوائسنگ کی، دو نجی کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال میں 2ہزار 718گڈز ڈیکلریشن پر 37.76ارب روپے کی اوور انوائسنگ کی، دو نجی کمپنیوں نے72ارب روپے کی رقم منتقل کی اور 45ارب روپے کے سولرپینل درآمد کئے۔رپورٹ کے مطابق رقم کی منتقلی کے دوران کمرشل بینکوں کی جانب سے احتیاط نہ برتنے کی غفلت بھی ہوئی۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اوور انوائسنگ میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے، رقم ٹرانسفر کے دوران کمرشل بینکوں نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ رولز کو نظر انداز کیا۔چیئرمین ایف بی آر کے مطابق چین سے سولرپینل درآمد کئے گئے جب کہ نجی کمپنیوں نے دبئی اور سنگاپور رقم ٹرانسفرکی، اسکینڈل میں ملوث عناصر کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔قائمہ کمیٹی نے ایف بی آر کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved