امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارتی ایجنسیز نے پاکستان کے ایک اور میچ میں سیکیورٹی دینے سے ہاتھ کھڑے کر دیے

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی سیکیورٹی ایجنسیز نے پاکستان کے ایک اور میچ کو سیکیورٹی دینے سے ہاتھ کھڑے کر دئیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے وارم اپ میچ کو بند دروازوں کے پیچھے کروائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی کی وجہ سے پاکستان کے وارم اپ میچ میں شائقین کرکٹ کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

شائقین حیدرآباد میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا وارم اپ میچ اسٹیڈیم میں نہیں دیکھ سکیں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدرآباد میں کھیلا جانا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ وارم اپ میچ کے ٹکٹس بھی فروخت ہوچکے ہیں، تاہم اب بی سی سی آئی آن لائن ٹکٹنگ ویب سائٹ کو شائقین کو پیسے واپس کرنے کے احکامات جاری کرے گا۔دوسری جانب بی سی سی آئی نے بھی اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ وارم اپ میچ شائقین اسٹیڈیم میں نہیں دیکھ سکیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق وہ شائقین جنہوں نے ٹکٹس بک کروائی ہیں انہیں پیسے واپس کیے جائیں گے۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ حیدرآباد کی پولیس نے مذہبی تہوار کی وجہ سے میچ کو سیکیورٹی دینے سے ہاتھ کھڑے کر دیے۔28 ستمبر کو ایک ہندو تہوار جبکہ 29 ستمبر کو عید میلادالنبیؐہے، مذہبی تہواروں کی وجہ سے میچ کو سیکیورٹی دینا مشکل ہوگا۔خیال رہے کہ بھارتی سیکیورٹی ایجنسیز حیدرآباد میں مسلسل دو میچز کی سیکیورٹی پر پہلے ہی تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں۔حیدرآباد میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ، نیدرلینڈز جبکہ 10 کو پاکستان اور سری لنکا کا میچ شیڈول ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved