امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

کثیرالملکی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق، آرمی چیف کی خصوصی شرکت

راولپنڈی(این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کثیرالملکی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’ایٹرنل برادرہڈ دوم‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

آرمی چیف نے اس حوالے سے بروتھا گیریژن کا دورہ کیا، انہوں نے جونیئر لیڈرشپ اکیڈمی (شنکیاری) کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قیادت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے۔انہوںنے کہاکہ پاک فوج کے جونیئر لیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت اور آپریشنز میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جونیئر لیڈرز نے عالمی معیار کے مقابلوں کے شعبوں میں بھی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔سپہ سالار کو جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسز گروپ کی مشق سے متعلق بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات اور فوجی تعاون کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوکر دہشتگردی سے نمٹنا ہے،دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ مشق میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved