امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

الیکشن ہوتے ہیں کب اورکیسے ہوتے ہیں یہ بعد کی بات ،اب عام آدمی کی بقا ء کا مسئلہ ہے، شیخ رشید

لاہور( این این آئی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹیکس اشرافیہ پر لگنا چاہیے تھا لیکن اس کے لے غریبوں کا انتخاب کیا گیا ہے ،اصل مسئلہ یہ ہے کہ مڈل کلاس مر گئی ہے ،لوگ اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالیں ، پیٹرول کا خرچہ کیسے پورا کریں ، بجلی کا بل کیسے دیں اور دو وقت کی روٹی کیسے کھائیں۔

اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ فاقہ اور مہنگائی جس گھر میں داخل ہوتی ہے یہ نہیں پوچھتی کہ آپ کی پارٹی کونسی ہے ،اب اس ملک میں اشرافیہ ہی اپنی مرضی کی زندگی گزار سکتی ہے غریب کو تو اندھے کنویں میں دھکا دے دیا گیاہے ،عوام کمائے گی کیا اور کھائے گی کیا اور بچوں کو پڑھائے گی کیا اور مکان کا کرایہ کیسے دے گی ،جب بجلی اور پیٹرول مہنگا ہوگا تو زرعی اور صنعتی انقلاب کیسے آئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر کے آخری ہفتے سے غریب پر گیس کی ستمگیری بھی شروع ہو جائے گی ،کچھ فیصلے زمینی ہوتے ہیں اور کچھ فیصلے آسمانی ہوتے ہیں اور الیکشن سے پہلے آسمانی فیصلے بھی آ سکتے ہیں ،عام آدمی کی بس ہو گی ہے اور گلی محلوں میں امن و امان کے مسائل پیدا ہو چکے ہیں ،لوگ لوٹ مار کی طرف بڑھ رہے ہیں جو کہ انتہائی پریشان کن ہے ،الیکشن ہوتے ہیں کب ہوتے ہیں کیسے ہوتے ہیں یہ بعد کی بات ہے ،اب عام آدمی کی بقا ء کا مسئلہ ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved