امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

لیبیا میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 11,000 سے تجاوز کرگئی

طرابلس(این این آئی) لیبیا کی ہلال احمر نے سیلاب متاثرین کی ایک خوفناک تعداد کے بارے میں بتایا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلال احمر نے بتایاکہ سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 11,000 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ لاپتہ افراد کی تعداد تقریبا 20,000 تک پہنچ گئی ہے۔لیبیا کی ہلال احمر کا کہناتھا کہ سیلاب سے تقریبا 2000 لاشیں سمندر میں بہہ گئیں۔

دریں اثنا لیبیا میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے شہریوں اور امدادی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ مشرقی لیبیا کے شہر درنہ میں آنے والے سیلاب کے بعد جنگ کی دھماکا خیز باقیات کو پانی سے بھرے علاقوں میں نئے مقامات پر منتقل کرنے کے بعد محتاط رہیں۔

کمیٹی نے اپنے فیس بک پیج پر کہا کہ یہ معلوم ہے کہ درنہ جنگ کی دھماکا خیز باقیات سے آلودہ شہر ہے اور سیلاب کی وجہ سے باقیات کو ان کے سابقہ مقامات سے شہر بھر کے علاقوں میں منتقل کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دھماکہ خیز مواد اب بھی خطرناک ہے اور شہریوں اور امدادی کارکنوں سے کہا کہ وہ محتاط رہیں اور مشکوک جگہوں پر نشانیاں لگائیں تاکہ دوسروں کو خبردار کیا جا سکے اور حکام کو مطلع کیا جا سکے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved