امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سندھ کابینہ کا کچے میں آپریشن کیلئے رینجرز اور آرمی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

کراچی(این این آئی)نگراں سندھ کابینہ نے کراچی میں مزید 6 ماہ تک رینجرز کی تعیناتی اور کچے میں پولیس، رینجرز اور فوج کے ساتھ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق رینجرز تعیناتی 14 ستمبر 2023 سے فروری 2024 تک ہوگی۔نگراں وزیراعلی سندھ مقبول باقر کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا

جس میں انہوں نے کچے کے علاقے میں انٹرنیٹ کی سہولت ختم کرنے کا حکم دیا۔نگراں وزیراعلی سندھ نے آئی جی سندھ کو بھی اسٹریٹ کرائم کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کا حکم دیا۔امن و امان سے متعلق صوبے بھر کی صورتحال پر سندھ کابینہ کو آئی جی سندھ نے بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2023 میں 218 لوگ اغوا ہوئے جن میں سے 207 بازیاب ہوئے ہیں جبکہ 11 لوگ ابھی تک یرغمال ہیں۔

آئی جی سندھ نے کابینہ کو بریفنگ میں مزید بتایا کہ 11 میں سے 3 لوگ شہید بینظیرآباد، 7 لاڑکانہ اور ایک سکھر سے اغوا ہوئے۔اس موقع پر نگراں وزیراعلی سندھ نے آئی جی کو مغویوں کو فوری بازیاب کرانے کی ہدایت کی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کچے میں 238 دیہات، 8 پولیس اسٹیشن اور20 چیک پوسٹ ہیں۔اجلاس میں مقبول باقر نے کہا کہ کچے میں اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں، جو پولیس والے اچھی کارکردگی نہ کریں ان کو تبدیل کریں اور 11 مغویوں سے متعلق مجھے رپورٹ کریں۔کابینہ اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، آئی جی سندھ رفعت مختار، پرنسپل سیکریٹری حسن نقوی، ایڈووکیٹ جنرل، پراسیکیوٹر جنرل اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved