امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جی 20 کانفرنس پر دہلی میں چینی وفد اور بھارتیوں میں جھگڑے کا انکشاف

نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے جی 20 کانفرنس میں چینی صدر کی عدم شرکت کا بدلہ ان کے بھیجے گئے وفد سے لے لیا، دہلی کے تاج پیلس ہوٹل میں چین کے وفد اور بھارتیوں میں جھگڑے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ چین کے مندوبین کے پاس موجود بیگز غیر معمولی طور پربڑے اور مشکوک تھے۔

بیگز کے سائز کی بنیاد پرانہیں مشکوک قرار دیتے ہوئے بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ہوٹل عملے سے انہیں کلیئر کرنے کا مطالبہ کیا گیا کیونکہ وہ سفارتی سامان کے زمرے میں آتے تھے۔عملے کے ایک رکن نے بیگ کے اندر مشکوک سامان کی اطلاع دی جس کے بعد بھارت کی جانب سے معزز مہمانوں کو 12 گھنٹے تک پریشان کیا گیا۔

رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ہوٹل حکام اسکینر کے ذریعے بیگ کو منتقل کرنا چاہتے تھے تاکہ اندر موجود مواد کا یقین ہو سکے لیکن بظاہر چین کے وفد نے اس کی مخالفت کی۔تاہم 12 گھنٹوں بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ بیگ کو سفارت خانے بھیج دیا جائے گا۔دیگر ممالک کے سربراہان مملکت کو پورا پروٹوکول دینے والے بھارت نے اپنے حریف ملک کے وفد کی جانب سے نجی نیٹ ورک کے تقاضے کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھا۔

چین کے وفد کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ہوٹل کے انٹرنیٹ کنکنشن کے بجائے انہیں نجی کنکشن کی سہولت دی جائے۔واضح رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے نئی دہلی میں جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے چینی وزیر اعظم لی کیانگ کو بھیجا تھا۔بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکرکا کہنا تھا کہ نئی دہلی اس اقدام کو ایک جھٹکے کے طورپرنہیں دیکھتا کیونکہ ہرملک خود فیصلہ کرسکتا ہے کہ اس کی نمائندگی کس سطح پر کی جائے گی اہم بات یہ ہے کہ ملک نے کیا پوزیشن اختیارکی ۔ اس بحث اور نتائج میں کتنا حصہ ڈالا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved