امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان میں 2 کروڑ لوگوں کا غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کا خدشہ

مکوآنہ (این این آئی)کچھ ہی عرصے میں پاکستان میں 2 کروڑ لوگوں کا غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کا خدشہ، بیروزگاری میں10 فیصد سالانہ اضافے کے باعث ہر سال 30 لاکھ افراد غریب طبقے میں شامل ہونے لگے، پاکستان میں متوسط طبقہ 42 فیصد سے گھٹ کر 33 فیصد رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے خبردارکیا ہے پاکستان میں متوسط طبقہ 42 فیصد سے گھٹ کر 33 فیصد رہ گیا۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ڈی پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے معاشی بدحالی کے سبب متوسط طبقے میں نمایاں کمی ہو رہی ہے۔یہ طبقہ اپنے لیے نہیں بلکہ دوسروں کے لیے جیتا ہے جبکہ اشرافیہ معاشرے پر تسلط برقرار رکھنے کیلیے متوسط اور غریب طبقے کے ذہین لوگوں کو خریدنے کی کوششوں میں لگا رہتا ہے۔

ماہر معیشت حفیظ پاشاکے مطابق معاشی عدم استحکام اورقوت خرید میں کمی جیسے عوامل بڑی وجہ ہے۔افراط زر کے باعث غربت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ بیروزگاری میں10 فیصد سالانہ اضافے کے باعث ہر سال 30 لاکھ افراد غریب طبقے میں شامل ہو رہے ہیں۔امیر طبقہ آمدن کا 20 سے 30 فیصد حصہ جبکہ متوسط اور غریب 70 سے 80 فیصد حصہ خوراک پر خرچ کرتے ہیں۔ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم سے امیر مزید امیر ہوتا جا رہا ہے۔ یہی حالات رہے تو کچھ عرصے میں مزید 2 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved