امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان میں کسی اور ملک کی ایجنسی نہیں صرف ملکی اداروں کا اثر و رسوخ ہو گا، وزیراعظم

گلگت (این این آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کسی کو پاکستانی معاشرے کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان کے اندر کسی اور ملک کی ایجنسی نہیں صرف ملکی اداروں کا اثر و روسوخ ہوگا۔

دورہ گلگت کے دوران ادارہ امراض قلب میں اوپی ڈی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ گلگت بلتستان کے تمام مسائل آئینی طریقے سے حل کیے جائیں گے، اگر کسی قسم کے اختلافات یا دوریاں ہیں تو انہیں ذہانت اور عقل کے ذریعے دور کیا جائے گا، آئینی سوالات کے جواب ڈھونڈ رہے ہیں اور ان کے جواب جلد عوام تک پہنچائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ گلگت بلتستان میں کسی غیر ملکی ایجنسی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، کسی اور سے کوئی امید یا خوشی فہمی ہے تو وہ دور کر لیں۔وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ گلگت بلتستان کی خوبصورتی اور رنگینی ناصرف پاکستانی سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے بلکہ یورپ اور ایشیا کے لوگوں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی نشست کے لیے بولی نہیں لگے گی، ہم بولیاں لگانے نہیں بولیوں کا گلا گھوٹنے آئے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved