اسلام آباد (این این آئی) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ صدر کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں، اگر ایسا کیا تو بدنیتی ہوگی،90دن میں الیکشن کیلئے تیار ہیں، پی پی ، پی ٹی آئی پی سے اتحاد نہیں ہوسکتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ الیکشن سے بھاگ نہیں رہے 90 دن میں الیکشن کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کو الیکشن کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار نہیں، اگر انہوں نے الیکشن کی تاریخ دی تو یہ بدنیتی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں جی ڈی اے،ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) سے اتحاد ہوسکتا ہے، مگر پیپلز پارٹی سے نہیں، اسی طرح خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز سے بھی اتحاد نہیں ہوسکتا، پرویز خٹک ناقابل اعتبار شخص ہیں۔