امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سعودی ولی عہد اور بھارتی وزیراعظم کی نگرانی میں50مشترکہ معاہدوں،سمجھوتوں پر دستخط

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں ایک تقریب میں خود اور ان کی نگرانی میں دونوں ممالک کے حکام نے دوطرفہ تعاون کے متعدد مشترکہ معاہدوں اور سمجھوتوں پر دست خط کیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جی 20 سربراہ اجلاس کے اختتام کے بعد نئی دہلی میں سعودی ولی عہد کے لیے باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وزیراعظم نریندر مودی اور شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان دوطرفہ تعاون کے کم سے کم 50 معاہدے اور سمجھوتے طے پائے ہیں۔ان میں سعودی عرب کی وزارتِ سرمایہ کاری اور بھارت کی قومی ایجنسی برائے فروغِ سرمایہ کاری اور سہولت کے درمیان طے پانے والے متعدد معاہدے شامل ہیں۔ان میں توانائی ، پیٹرو کیمیکل ، قابلِ تجدید توانائی ، زراعت اور صنعت کے علاوہ سماجی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے معاہدے شامل ہیں۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ کے سرکاری ترجمان نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے سرکاری صفحے پر کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے اپنے وفود کے ساتھ سعودی ، بھارت تزویراتی شراکت داری کونسل کے پہلے اجلاس میں شرکت کی ہے۔ترجمان کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں توانائی کی سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، صحت کی دیکھ بھال، غذائی تحفظ، ثقافت اور معاشرتی فلاح وبہبود کے امور سمیت دو طرفہ تعاون کے وسیع شعبے شامل تھے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved