امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

میں تو پاکستانیوں کیلئے محکمہ موسمیات کا ککڑ بن گیا ہوں، وسیم اکرم

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ایشیا کپ کے دوران پاکستانیوں کیلئے محکمہ موسمیات کا کردار ادا کر نے لگے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر وسیم اکرم نے اپنی مختصر ویڈیو شیئر کی اور پاک بھارت ٹاکرے کے دوران بارش سے میچ کے ریزرو ڈے پر مکمل ہونے کے حوالے سے بات کی۔

ویڈیو کے آغاز میں وسیم اکرم نے سلام اور گڈ مارننگ کہا اور پھر مذاق میں کہا کہ میں تو پاکستانیوں کے لیے محمکمہ موسمیات کا ککڑ ہی بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کولمبو میں رات بھر بارش ہوتی رہی اور کبھی تھمتی بھی رہی۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ابھی تو موسم قدرِ بہتر ہے لیکن میچ شروع ہونے کے بعد کیا تبدیلی آتی ہے

اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔وسیم اکرم نے کہا کہ ہم موسم کا تو کچھ نہیں کر سکتے ہاں لیکن میچ مکمل ہونے کی دعا ضرور کرسکتے ہیں تاکہ ایک اچھا میچ انجوائے کر سکیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گرائونڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved