مکہ مکرمہ (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے #فی_القلب_یا_م کے عنوان سے زائرین کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں، ان ہدایات میں مسجد حرام میں زیارت کے آداب اور پانچ قرینے بیان کیے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج نے وضاحت کی کہ مسجد حرام میں جانے کے آداب میں خوشبو لگانا،
بہترین لباس پہننا، مسجد میں داخل ہونیکی دعا پڑھنا اور داخل ہوتے وقت دایاں پائوں پہلے داخل کرنا ہے شامل ہیں۔وزارت حج نے ایکس پلیٹ فارم (سابقہ ٹویٹر)پر اپنے اکانٹ کے ذریعے مزید کہا کہ سکون اور وقار کو برقرار رکھنا اور مسجد کی صفائی اور پاکیزگی کو برقرار رکھنا عظیم الشان مسجد میں آنے کے آداب میں سے ہیں۔