مکوآنہ (این این آئی)ملک میں گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں اگست کے دوران عمومی کمی کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق اگست 2023 میں ایک کلوگرام سرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 529.01 روپے ریکارڈکی گئی جو جولائی کے مقابلہ میں 2.31 فیصدکم ہے،
جولائی میں ایک کلوسرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 541.51 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔اگست میں 5 کلو ڈالڈا آئل کی اوسط قیمت 3039.94 روپے ریکارڈکی گئی جو جولائی کے مقابلہ میں 2.70 فیصدکم ہے، جولائی میں 5 کلو ڈالڈاآئل کی اوسط قیمت 3124.14 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق اگست 2023 میں ڈھائی کلوگرام ڈالڈا بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1430.63 روپے ریکارڈکی گئی
جو جولائی کے مقابلہ میں 2.48 فیصدکم ہے، جولائی میں ڈھائی کلوڈالڈابناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1467.05 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔پی بی ایس کے مطابق اگست میں ایک کلوگرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 550.13 روپے ریکارڈکی گئی جوجولائی کے مقابلہ میں 3 فیصدکم ہے، جولائی میں ایک کلوگرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 567.17 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔