لاہو( این این آئی)پولیس نے زمان پارک سے نہر کے راستے فرار کی کوشش کرنے والے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی سول لائنز حسن جاوید نے کہا کہ ابھی بھی زمان پارک میں شرپسند موجود ہیں، مزید کچھ لوگ بھی فرار کی کوشش کررہے تھے، جو پولیس کو دیکھ کر واپس چلے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی بھی اطلاعات ہیں کہ زمان پارک میں شرپسند موجود ہیں۔ ایس ایس پی حسن جاوید کے مطابق آپریشن سے متعلق حتمی فیصلہ اعلیٰ افسران کے حکم پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اور لوگ بھی فرار کی کوشش کرتے ہیں جو پولیس کو دیکھ کر واپس چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پکڑے جانے والے 8مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔