امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مداح پریشان نہ ہوں میں زندہ ہوں، عدنان صدیقی نے موت کی افواہوں کی تردید کر دی

کراچی (این این آئی)پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر زیر گردش اپنی وفات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بالکل ٹھیک اور زندہ ہوں، اگلی بار ایسی خبر چلانے سے قبل مجھ سے ضرور رابطہ کریں۔عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے موبائل پر ایک یوٹیوب کی ایک ویڈیو دکھائی جس میں خاتون عدنان صدیقی کی موت کی خبر دے رہی تھی۔

ویڈیو دکھانے کے بعد عدنان صدیقی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بہت اچھے آدمی تھے اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کے گھر والوں کو صبر عطا فرمائے، ان کے دوستوں کو خوش اور آباد رکھے۔عدنان صدیقی نے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ کے سامنے لائیو ہوں، نہیں معلوم کس نے میری موت کی خبر پھیلائی ہے، پریشان مت ہوں، مرنا تو برحق ہے مگر ابھی کچھ دن باقی ہیں، آپ سب لوگ خوش رہیں اور آباد رہیں اور زندگی انجوائے کریں۔

عدنان صدیقی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ صحافت اور بریکنگ نیوز کے نام پر میرے انتقال کی افواہیں پھیلانے والے، اگلی بار ایسی بریکنگ نیوز دینے سے قبل مجھ سے رابطہ کر لیں۔اداکار نے لکھا کہ میں تحریری طور پریادگاری پیغام کے ساتھ خبر کی تصدیق کے لیے ذاتی طور پر آپ کے اسٹوڈیو آؤں گا، آخر کار آپ کی صحافت بہت اعلیٰ ہے۔دوسری جانب عدنان صدیقی نے ایکس پر بھی مداحوں کے نام پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا ’اس سے پہلے کہ آپ میں سے کوئی یہاں تعزیت کرے، میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی میری موت کی خبر کی تردید کرتا ہوں، میں زندہ ہوں الحمدللہ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved