امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ٹرینر کی ڈانٹ کی وجہ سے ائیر ہوسٹس کی نوکری چھوڑ کر آ گئی تھی، سنیتا مارشل

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ بچپن میں ٹیچر بننے کا شوق تھا،جب میں بڑی ہو رہی تھی تو اس وقت کافی لوگ ایم بی اے کر رہے تھے، پھر حالات ایسے ہوئے کہ مجھے جاب کرنے کی ضرورت پڑی۔اداکارہ نے انٹر ویو میں بتایا کہ میں نے ایئرہوسٹس کے لئے درخواست دی تو فوراً ہی منتخب کر لیا گیا، جب پہلے دن گئی تو میرے ٹرینر کافی سخت مزاج تھے،

میں نے ان کی بات پر ’’یس ‘‘کی بجائے ’’یا‘‘بولا تو وہ بہت غصہ ہوئے اور مجھے ڈانٹا جس کی وجہ سے فضائی میزبان بننے کا ارادہ ترک کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی ایئرہوسٹس بہت سخت مزاج ہوتی ہیں، ایک دفعہ میں پی آئی اے کے طیارے میں بیچ والی نشست پر بیٹھ کر سفر کر رہی تھی۔سفر کے دوران ایک ایئرہوسٹس دائیںجبکہ دوسری بائیں سے آئی اور میرے برابر میں بیٹھے مسافروں کو کھانا فراہم کر کے جانے لگیں تو میں نے روک کر کہا کہ میرا کھانا کہاں ہے تو انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا کہ اپنی ٹرے تو کھلی رکھیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved