لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ باضابطہ طور پر اداکاری نہیں سیکھی بلکہ میں نے جو کچھ بھی سیکھا ہے وہ ٹی وی سے ہی سیکھا ہے اورٹی وی ہی میر ا استاد ہے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں آنے سے پہلے ٹی وی ڈراموں میں مختلف اداکاروں کی ایکٹنگ کو دیکھ کر کاپی کرنے کی کوشش کرتی تھی اور اسی کوشش نے مجھے بہت فائدہ دیا ہے ۔
حرا مانی نے بتایا کہ مجھے بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور بہت پسند تھیںاور وہ جو کچھ بھی پہنتی تھیں میں اس کو کاپی کیا کرتی تھی بلکہ یہ کہا جائے کہ میں جنون کی حد تک ان کی شخصیت اور اداکاری کی دیوانی تھی ۔انہوں نے کہاکہ میری مانی سے شادی صرف اتفاق تھا ، مانی شادی سے پہلے میری ایک دوست سے فون پر بات کیا کرتا تھا ، پھر آمنا سامنا ہوا اور اس ملاقات کا اختتام شادی پر ہوا ۔